سیرت نبوی ﷺ کے تمام پہلوؤں کا مطالعہ ضروری ہے۔ قاری محمد غزالی خاں

اطاعت الٰہی یہ ہے کہ خداتعالیٰ نے جو حکم جیسا دیا ہے ویسا ہی اس کو کیا جائے اپنی طرف سے اس میں کچھ بھی کمی زیادتی نہ کی جاۓ۔ رسول اکرم ﷺ کے صحابہ کرام نے سیرت رسول کا ہر گوشہ ہم تک پہنچا دیا۔ ہمیں اپنے اخروی اور دینی فائدے کے لیے اس کو اپنانا چاہیے۔ رسول اکرم ﷺ پوری کائنات کے معلم تھے۔ آپ کی تعلیمات پوری دنیا کے تمام انسانوں کی حقیقی کامیابی اور فلاح وبہبود کی ضامن ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ مسلمانوں نے نبوی تعلیمات و ہدایات پر عمل کر کے دنیا کے سامنے بہترین مثال پیش کی ہے۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ سیرت نبوی ﷺ کے تمام پہلؤوں کا اچھی طرح سے مطالعہ کیا جائے اور دنیا کے بسنے والے سارے انسانوں تک رسول اکرم ﷺ کا پیغام پہنچایا جائے۔ حضور ﷺ کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور مؤمنین کی معراج نماز ہے۔ جیسا کہ انسان بغیر پانی اور ہوا کے کسی طرح زندہ نہیں رہ سکتا بلکل اسی طرح حقیقی اسلام اور ایمان بغیر نماز کے قائم نہیں رہ سکتے نماز کی فضیلت اور تاکید قرآن پاک میں جگہ جگہ مختلف عنوانات سے بیان فرمائی ہے نبء آخر الزماں کے بے شمار ارشادات نماز کے متعلق وارد ہیں۔ جب کوئی بلا آسمان سے نازل ہوتی ہے تو مسجد کو آباد رکھنے والوں سے دور رہتی ہے اور جو شخص نماز کی حفاظت کرتاہے اللہ تعالیٰ اس کا اکرام فرماتے ہیں اور جو شخص نماز کی ادائیگی میں سستی کرتا ہے اس کو سزا دی جاتی ہے قاری صاحب نے کہا نماز دین کا ستون ہے اور مؤمن کا نور ہے۔ نماز تمام برائیوں اور بے حیائیو کے کاموں سے روکتی ہے۔ اور انسانوں میں اچھی عادتیں اور عمدہ خصلتیں پیدا کرتی ہے۔ (قاری محمد غزالی خاں)

No comments:

Post a Comment