حیدرآباد میں سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوئے زائرین خواجہ کیلئے تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت کی تعزیتی نشست

  کانپور 15 فروری:اللہ رب العزت قرآن مقدس میں ارشاد فرماتا ہے  جس کا ترجمہ ہے ہر نفس کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے لیکن کب کس کی موت ہو جائے یہ کسی کو نہیں معلوم کچھ ایسا ہی واقعہ حیدرآباد میں ہوا عرس غریب نواز میں زیارت کیلئے حیدرآباد سے اجمیر شریف کا سفر کر رہے سڑک حادثہ میں ایک ہی کنبہ کے 14 زائرین جاں بحق ہو گئے (انا للہ وانا الیہ راجعون) زائرین خواجہ کے انتقال پر ملال پر تنظیم برہلوی علمائے اہل سنت کی ایک تعزیتی نشست چمن گنج واقع تنظیم کے دفتر میں زیر صدارت حافظ و قاری سید محمد فیصل جعفری منعقد ہوئی جس میں زائرین خواجہ کے انتقال پر ملال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا تنظیم کے صدر حافظ فیصل جعفری نے کہا جیسے ہی 15 فروری کے اخبارات سے یہ خبر موصول ہوئی پڑھ کر بہت افسوس ہوا یہ روح فرسا اور دل کو تڑپا دینے والے حادثہ سے 14 زائرین کی اموات ہوئی جس میں 8 خواتین 5 مرد اور ایک بچہ شامل ہے جبکہ 4 افراد شدید طور پر زخمی ہیں جو کہ ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں اللہ تبارک وتعالیٰ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ پروردگار اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے خواجہ غریب نواز کے صدقے ان سب کی مغفرت فرما ان سب کے درجات بلند فرما جو زخمی ہیں ان کو جلد از جلد شفاء و صحت عطا فرما اور ان کے جملہ عزیز و اقارب کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرما آمین یا رب العالمین بجاہد سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم  تعزیت پیش کرنے والوں میں حافظ فیصل جعفری کے علاوہ تنظیم کے سرپرست اعلیٰ مفتی سید محمد اکمل میاں اشرفی،سرپرست مولانا الحاج نیر القادری،مفتی ممتاز عالم مصباحی،مفتی محمد کاظم رضا اویسی،مولانا محمد عمر قادری،مولانا مہدی حسن رضوی،قاری محمد اسلم برکاتی،مولانا محمد حسان قادری،مولانا حبیب الرحمٰن، مولانا ظہور عالم ازہری،حافظ واحد علی رضوی،مولانا مبارک علی فیضی،قاری محمد عادل رضا ازہری،حافظ محمد عرفان رضا قادری،حافظ فضیل احمد رضوی،حافظ محمد زبیر قادری،حافظ شوکت علی ازہری،حیات ظفر ہاشمی،محمد الیاس گوپی،الحاج محمد حسان ازہری،محبوب غفران ازہری،تنویر رضا بیگ،حیدر علی،وسیم اللہ رضوی،کمال الدین،اقبال میر خاں صابری،احمد رضا ازہری،راجہ حسن ازہری،محمد حسین ازہری،محمد عاقب برکاتی،محمد ایشان،آفتاب ازہری،ابو طلحہ،محمد معین جعفری وغیرہ نے بھی زائرین خواجہ کے انتقال پر ملال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے!

No comments:

Post a Comment