زرعی قوانین کے خلاف میواتی علماء نے کیا کسانوں کی مکمل حمایت کا اعلان

زرعی قانون واپس ہونے تک احتجاج جاری رہیگا:مفتی زاہد



پلول میوات

( مبارک میواتی آلی میو )

اپنی محنت سے دن رات ایک کر کے عوام کو غلہ مہیا کرانے والا ملک کا کسان ہی جب پریشانی میں مبتلا ہوگا تو پھر ملک کیسے ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، مفتی محمد زاہد قاسمی نے کہا یہ لڑائی پنجاب، یا ہریانہ راجستھان کے کسانوں کی نہیں ہے یہ تو پورے ملک کی لڑائی ہے،مفتی زاہد نے اپنے خطاب میں کہا ملک کے نوے فیصد حصہ میں کسان بستا ہے،انہوں نے کہا آج ہمارے ملک کے وزیر اعظم کو صرف چند صنعتی کاروباریوں کی فکر ہے ملک کے عام آدمی، یا کسان کی کوئی فکر نہیں ہے،سبھی موجود لوگوں نے ایک آواز ہوکر کہا ہم یہ لڑائی کسان مخالف قانون کے واپسی تک مضبوطی کے ساتھ لڑینگے، آج مشترکہ کسان یونین کے بینر تلے مدرسہ معین الاسلام نوح کے شیخ الحدیث مفتی محمد زاہد قاسمی، مدرسہ کلیات الطاہرات میل کھیڑلا کے مہتمم مولانا ارشد قاسمی،،جمعیت علماء میوات کے جنرل سیکرٹری مفتی محمد سلیم قاسمی ساکرس،مشترکہ کسان یونین کے میوات کے سربراہ رمضان چودھری، میوات وکاس سبھا کے صدر سلام الدین ایڈووکیٹ، اپنے سینکڑوں حامیوں کے ہمراہ شاہجہاں پور، بارڈر پہنچے جہاں انہوں نے کسانوں کے ساتھ مل کر انکو یقین دہانی کرائی کہ میواتی کسان ملک کے کسانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے، وہیں ملک کی مشہور ومعروف سماجی تنظیم جمعیت علماء ہند،میوات کی مشہور ومعروف سماجی تنظیم میوات وکاس سبھا،میوات وکاس پنچایت الور، سمیت دیگر تنظیموں وعلاقہ میوات کے ہزاروں افراد نے شرکت کرکے کسان آندولن کو مضبوطی دے کر ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے،مولانا شہاب الدین میل کھیڑلا، رمضان چودھری، عالم گمٹ، مفتی سلیم قاسمی ،مفتی محمد زاہد قاسمی، مولانا ارشد قاسمی،مولانا دلشاد قاسمی ہینگنپور، سلام الدین ایڈووکیٹ، مولانا شریف گنگوانی،مفتی سلیم قاسمی لگاتار اپنے وفد کے ہمراہ کسان آندولن میں پہنچ رہے ہیں، سماجی کارکن عالم گمٹ ،مشترکہ کسان مورچہ میوات کے سربراہ رمضان چودھری، میوات وکاس سبھا کے صدر سلام الدین ایڈووکیٹ نوٹکی، میو پنچایت کے صدر شیر محمد الور، جمعیت علماء الور کے صدر وبزرگ عالم دین مولانا حنیف مناکا، قاسم میواتی، قاری شاہان کشن گڑھ باس، برہان سلمبہ، یوتھ کانگریس میوات کے صدر مبارک نوٹکی، علی شیر ٹونکا، حاجی عباس کھیڑی، حسین فروزپور نمک، رشید احمد ایڈووکیٹ پونہانہ، جمعیت علماء متحدہ پنجاب کے نائب صدر مولانا حکیم الدین اشرف اٹاوڑی ،مولانا اکبر بھادس، مولانا رحیم الدین اشرف، حافظ مبارک کوٹ، سمیت سبھی نے ایک آواز میں کسانوں کے ساتھ جی جان سے قربانی دینے کا عہد کیا اور آخر تک اس لڑائی کو لڑنے کا فیصلہ کیا، اس موقع پر مولانا حکیم الدین اشرف اٹاوڑی،مفتی سلیم قاسمی لگاتار اپنے وفد کے ہمراہ کسان آندولن میں ڈٹے ہوئے ہیں، سماجی کارکن عالم گمٹ، مولانا رحیم الدین اشرف اٹاوڑی، مولانا اکبر بھادس، قاری محمد مبارک کوٹ، حافظ انیس،مشترکہ کسان مورچہ میوات کے سربراہ رمضان چودھری، میوات وکاس سبھا کے صدر سلام الدین ایڈووکیٹ نوٹکی،شہاب الدین، عالم گمٹ، مفتی سلیم قاسمی ،مفتی محمد زاہد قاسمی، مولانا ارشد قاسمی میل کھیڑلا، مولانا دلشاد ہینگنپور، سلام الدین ایڈووکیٹ، مولانا شریف گنگوانی، سماجی کارکن مولانا صابر مظاہری ساکرس ،وغیرہ سبھی کسانوں کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں، مفتی محمد زاہد قاسمی نے کہا یہ لڑائی پنجاب، یا ہریانہ راجستھان کے کسانوں کی نہیں ہے یہ تو پورے ملک کی لڑائی ہے،مفتی زاہد نے اپنے خطاب میں کہا ملک کے نوے فیصد حصہ میں کسان بستا ہے،انہوں نے کہا آج ہمارے ملک کے وزیر اعظم کو صرف چند صنعتی کاروباریوں کی فکر ہے ملک کے عام آدمی، یا کسان کی کوئی فکر نہیں ہے،سبھی موجود لوگوں نے ایک آواز ہوکر کہا ہم یہ لڑائی کسان مخالف قانون کے واپسی تک مضبوطی کے ساتھ لڑینگے،

No comments:

Post a Comment