حسرت موہانی کی برسی پر سمینار
اسکولی بچوں کے ثقافتی پروگرام کا انعقاد




کانپور 13 مئی۔ ایم ایچ ایم پبلک اسکول، آواس وکاس ہنس پورم نوبستہ کاپنور کے زیر اہتمام مولانا حسرت موہانی کی برسی کے موقع پر ایک سمینار و اسکول کے بچوں کے ذریعہ ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت حلیم مسلم ڈگری کالج کے ہیڈ پروفیسر خان احمد فاروق نے کیا ۔ اس سمینار میں پروفیسر آنند شکلا و ایم ایل سی ارون پاٹھک مہمان خصوصی کے طو ر پر شرکت کی۔ سمینار میں ”بیٹی بچاﺅ بیٹی پڑھاﺅ“ پر تنظیم کے فاﺅنڈر اشفاق صدیقی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اسکول کے ڈائریکٹر محمد اخلاق نے مہمانوں کو پھولوں کا گلدستہ پیش کر استقبال کیا۔ سمینار میں پروفیسر اسلم جامعی نے مولانا حسرت موہانی کی زیدگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ آج جو ہم لوگ انقلاب زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہیں اس نعرے کے اصلی موجد مولانا حسرت موہانی ہیں۔ انہوں نے 1921 میں اس نعرے کی تخلیق کر اسے بلند کیا اس کا مطلب ہے۔ کرانتی ودروہ، انقلاب زندہ باد صدا زندہ رہنے والا۔ اسی طرح انہوں نے بتایا جنگ آزادی میں ریشمی رومال تحریک میں بھی مولانا حسرت موہانی کا اہم کردار رہا۔ اسکول کے بچوں نے آئے ہوئے مہمانوں کا استقبال گیت اور رنگا رنگ پروگرام سے استقبال کیا۔ بچوں نے اپنے رنگا رنگ پروگرام سے سرپرستوں و مہمانوں کا دل جیت لیا۔ ثقافتی پروگرام میں وشال وششٹھ کے بیٹے اپورو وششٹھ نے آنکھوں پر پٹی باند کر رنگوں، ڈیزائن کو پہچان کر و پڑھ کر دکھایا او رموجود مہمانوں و والدین کو حیرت میں ڈال دیا۔ سمینار میں خاص طور سے وشال وششٹھ، حاجی ایوب، اخترکانپورہ۔ نشی، صبا، عروج، شبھی، امتیاز، شمشاد، سرویش، حافظ مرتضیٰ وغیرہ لوگ موجود رہے۔

No comments:

Post a Comment