تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت کے زیر اہتمام فہیم آباد میں عرس مخدوم شاہ اعلیٰ منعقد

 کانپور 5 اکتوبر:شہنشاہ کانپور حضرت مخدوم علاء الحق والدین المعروف مخدوم شاہ اعلیٰ علیہ الرحمہ اور آپ کے والد گرامی حضرت قاضی سراج الدین عرف دادا میاں علیہ الرحمہ کے سالانہ عرس مبارک پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تنظیم بریلوی علمائے اہل سنت کے زیر اہتمام فہیم آباد کالونی  میں عرس کی محفل منعقد ہوئی جس میں حضرت مخدوم شاہ اعلیٰ کی سیرت بیان کی گئی تنظیم کے صدر حافظ و قاری سید محمد فیصل جعفری نے کہا کہ حضرت مخدوم شاہ اعلیٰ ملک ایران کے شہر زنجان سے آئے تھے آنے سے قبل سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ اور سرکار غریب نواز رضی اللہ عنہ سے ملاقات کی تھی جس وقت آپکی آمد شہر کانپور ہوئی اس وقت راجہ جاج کی حکومت تھی لیکن حضرت مخدوم شاہ اعلیٰ کے سامنے کوئی نہیں آ سکا کیوں کہ آپ اللہ کے مقدس ولی ہیں آپ نے محبت و انسانیت کا پیغام دیا آپ کے در سے کوئی خالی نہیں جاتا آپکے عقیدتمند عرس کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں اور عرس کے موقع پر شرکت کرکے منتیں و مرادیں مانگنے ہیں (نگاہ ولی میں وہ تاثیر دیکھی،بدلتی ہزاروں کی تقدیر دیکھی) اس موقع پر قل شریف ہوا اور دعا کی گئی پھر حاضرین میں شیرنی تقسیم ہوئی شرکاء میں محمد صغیر خاں،محمد سفیر خاں،محمد ارسلان،محمد کاشف،محمد زید وغیرہ لوگ موجود تھے!


No comments:

Post a Comment