مجبور نہیں مضبوط صحافی بنو، ایماندار صحافیوں کوہی مسائل درپیش ہیں : سر فراز آرزو


پترکار وکاس فاؤنڈیشن صحافیوں کے در پیش مسائل کو حل کرنے کیلئے کوشاں:یوسف رانا

مالیگاؤں (پریس ریلیز)صوبہ مہاراشٹر کے صنعتی شہر مالیگاوں میںپترکاروکاس فاونڈیشن کی جانب سے صحافیوں کی رہنمائی کے لئے ایک سیمینار بعنوان’’صحافیوں کو در پیش مسائل و حل‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میںپرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیااور سوشل میڈیا کے نمائندگان کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے روزنامہ ہندستان کے مدیر سرفراز آرزو نے کہا کہ  ہر دور میں صحافیوں نے مختلف شعبوں میں اہم کردار ادا کیا۔ صحافتی خدمات انجام دینے والے ایماندار صحافیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا رہا ہے۔ موجودہ دور میں الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کی وجہ سے صحافت نے بہت ترقی کر لی لیکن دوسری جانب صحافت کا معیار بھی گرتا گیا۔وہیں غیر جانبداری سے صحافتی خدمات انجام دینے والے میڈیا ہاؤس اخبارات اور صحافیوں کیلئے مختلف مسائل پیدا ہونے لگے۔ صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے اور اجاگر کرنے کیلئے ریاستی سطح پر’’پتر کار وکاس فاؤنڈیشن‘‘کی کا قیام عمل میں آیاہے۔ پترکاروکاس فاونڈیشن کے صدر یوسف رانا نے صحافتی سیمینار کے اغراض و مقاصد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے مختلف مسائل کو حل کرنے کیلئے سب سے پہلے سب کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا بہت ضروری ہے۔ ریاستی و مرکزی حکومتوں کی جانب سے صحافیوں کیلئے مختلف اسکیموںکو حاصل کرنے کیلئے پترکار وکاس فاؤنڈیشن کام کررہی ہے۔ موصوف نے کہا کہ ریاستی و مرکزی حکومتوں کی جانب سے ورکنگ صحافیوں کے بچوں کیلئے تعلیمی وظائف، بڑے شہروں میں کام کرنے والے صحافیوں کیلئے رہائشی فلیٹ، چھوٹے شہروں میں پترکارکالونی،بزرگ و بیمار صحافیوں کیلئے میڈیکل و طبی سہولیات، ہیلتھ انشورنس اور بھی بہت سی دیگر سہولیات ملنی چاہئے۔صحافتی سیمینار کے صدر اسماعیل شیخ کی جانب سے تمام ہی مہمانان کرام کا استقبال  کرتے ہوئے کہا کہ اردو میڈیا سینٹر کےدروازے صحافتی ورکشاپ سیمینار اور صحافیوں کے دیگر تقریبات کیلئےدروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ نیز شہر کی مختلف تنظیموں سے وابستہ صحافی حضرات پترکار وکاس فاؤنڈیشن کے ساتھ ہیں۔ اسی طرح سے مشیر انصاری اور جناب ستیہ پرکاش تیواری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مقامی پترکار وکاس فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کی نمائندگی کرتے ہوئے پروفیسر ایس این انصاری اور فرنود رومی نے جدید صحافت پر اظہارخیال کیا۔اس سیمینار کی صدارت جناب اسماعیل شیخ (صدر اردو میڈیا سینٹر) نے فرمائی۔ اس پروگرام میں بطورمہمانان خصوصی سرفراز آرزو ، مشیر انصاری، ستیہ پرکاش تیواری، فتح احمدخان اور صحافی یوسف رانا نے شرکت کی۔صحافتی سیمینار کا آغاز عمار انصاری کی قرأت سے ہوا۔ اس پروگرام کی نظامت رضوان ربانی نے بخوبی نبھائی۔ وہیں تحریک صدارت عمران راشد نے پیش کی۔ سوشل ورکر شفیق انٹی کرپشن کی جانب سے تمام مہمانان کرام کا استقبال کیا گیا۔ اس پروگرام میں عتیق خطیب(مدیر:زبان خلق) صابر گوہر(مدیر:احرار) شہزاد اختر(مدیر:میدان صحافت) منصور اکبر(مدیر:داستان شہر) زاہدشیخ (مدیر:بیباک)عبداللہ انصاری(ای۔ ٹی۔وی۔بھارت)، ریحان اختر(مدیر:اردپوائنٹ) مجاہد ساگر(ڈیلی روزنامہ )عزیزالرجمان(ڈیلی صحافت) انور شیخ( مانو سماچار) اشفاق عمر، جابر شاہ کے علاوہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے سینکڑوںنمائندوں نے شرکت کی۔

No comments:

Post a Comment