دوڑناصحت کے لیے بہت مفید ہے: پروفیسرعقیل احمد

 


نئی دہلی: آزادی کا امرت مہوتسو’ منانے کی ایک کڑی کے طور پر‘فٹ انڈیافریڈم رن 2.0 ’ پروگرام کا آغاز ملک کے مختلف حصوں میں کیا گیا۔  اس موقعے پر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، وزارت تعلیم حکومت ہند کے اسٹاف نے اس رَن میں حصہ لیا۔ اس پروگرام کے حوالے سے قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے کہا کہ حکومت ہند کی جانب سے شروع کیاگیا یہ پروگرام بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اس کے ذریعے حکومت ہند پورے ملک میں صحت عامہ کے تعلق سے عوام میں بیداری لاناچاہتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ماہرین صحت کا خیال ہے کہ صحت کے لیے دوڑنا نہایت مفیدعمل ہے۔ اس کے ذریعے بہت سی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔ جن لوگوں نے دوڑکو اپنے معمولاتِ زندگی میں شامل کیا ہوا ہے، وہ چست اور صحت مند رہتے ہیں۔  ‘فٹ انڈیافریڈم رن 2.0 ’کے تعلق سے حکومت ہند کی طرف سے جو ہدایات جاری کی گئی ہیں ان کا مقصد یہی ہے کہ لوگ اپنی صحت پر خاص طور پر دھیان دیں کیونکہ نفسیاتی اور جسمانی بیماریوں سے تحفظ کے لیے دوڑفائدہ مند ہے۔

No comments:

Post a Comment