انسانیت آج جس دور سے گز رہی ہے اس کا علاج محبت کے مرہم کے سوا کچھ نہیں ہے.:یوسف رانا



ممبئی:۔(محمد یوسف رانا) ممبئی اردو ادب کے زیر اہتمام جمشیدپور سے آئی ہوئی مہمان شاعرہ محترمہ زینت جمشیدپوری کے اعزاز میں ایک اعزازی مشاعرہ کا انعقاد مورخہ 5 دسمبر سنیچر کی شام 5بجے ملاڈ ویسٹ مالونی کچے روڈ پرکیا گیا۔ جس کی صدارت ملاڈ مالونی کے بزرگ شاعر جناب عبدالروف صادق نے فرمائی۔ ابتداء میں کنوینر مشاعرہ یوسف رانا نے مشاعرہ کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اردو مشاعرے نئےقلمکاروں کے لئے حوصلہ افزاء ثابت ہوتے ہیں اردو کے مشاعرے گنگاجمنی تہذیب کے حقیقی علمبردار ہیں۔ ہمارے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہمیں انسانیت کی فلاح و بہبود اور رواداری کے ساتھ قومی یکجہتی کے لئے اس طرح کی محفلوں کا انعقاد کرتے رہنا چاہئے۔ انسانیت آج جس دور سے گز رہی ہے اس کا علاج محبت کے مرہم کے سوا کچھ نہیں ہے۔ مشاعرے کی نظامت یوسف رانا نے کی جبکہ شعرائے کرام میں فلم نغمہ نگار شاعر انجان ساگری، انو شاہ انور، منظر بلیاوی، ظفر امام،ثانی اسلم،محشر فیض آبادی، یوسف یلغار، عبدالرشید بشر،یوسف رانا، حبیب الہ آبادی،شاذ رمزی، اسحاق دانش، اجمل عارف اعظمی، عادل راہی، نوشاد عارض، نوشاد حیدراور جنید ساحل کے علاوہ ہندی فلموں اور ٹی وی سیریلوں کی بہترین اداکارہ شاعرہ شروتی بھٹا چاریہ ، صاحب اعزاز زینت جمشیدپوری نے بہت ہی خوبصورت کلام سے سامعین کو محظوط کیا۔مشاعرے کے آغاز سے قبل یوسف رانا نے تمام شعرائے کرام کا پھولوں سے استقبال کیا۔ خادم اردو ادب دلشاد ہاشمی کے شکریے اور صدربزم کے حکم پر اس مشاعرے کے ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا۔کرونا کی مہاماری کو دیکھتے ہوئے مشاعرے میں شوسل ڈسٹنس کا خاص طور پر دھیان رکھتے ہوئے تعلیمی، سیاسی، ثقافتی، مذہبی اور فلمی شخصیات نے شرکت فرمائی۔بعدہ تمام حاظرین کے لئے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔


No comments:

Post a Comment