حضرت افضل میاں کے انتقال پر مدرسہ رضویہ غوث العلوم میں دعا خوانی ہوئی


  کانپور 19 دسمبر:ماہریرہ شریف کے حضرت سید افضل میاں برکاتی کے انتقال پر ملال پر مدرسہ رضویہ غوث العلوم تلویٰ منڈی کوپر گنج میں دعا خوانی کا اہتمام کیا گیا مدرسہ ھٰذا کے پرنسپل حافظ واحد علی رضوی نے کہا کہ حضرت افضل میاں صاحب شہزادے احسن العلماء ہونے کے ساتھ نیک دل انسان تھے وہ آئی پی ایس ادھیکاری کے منصب پر مدہ پردیش میں تعینات تھے وہ کافی ماہ سے علیل تھے انکے انتقال پر خانداب برکات کے ساتھ ساتھ انکے عقیدتمندوں کو گہرا صدمہ پہونچا ہے لیکن مرضئی مولیٰ میں اب تک ہی زندگی تھی اللہ تبارک وتعالیٰ اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے حضرت کے درجات بلند فرما جملہ خاندان برکات و جملہ محبین کو صبر جمیل کی توفیق نصیب فرما اس سے قبل مدرسہ ھٰذا کے طلبہ نے بارگاہ رسالت مآب میں نعت و منقبد کے ساتھ درود وسلام کا نذرانہ پیش کیا بعدہُ فاتحہ خوانی ہوئی اور سنی جمعیة العلماء کانپور کے نائب صدر حافظ و قاری سید محمد فیصل جعفری نے حضرت کی مغفرت کی دعا کی شرکاء میں مولانا مبارک علی فیضی،حافظ سید محمد عظیم اشرفی،حیات ظفر ہاشمی،محمد طارق وغیرہ لوگ موجود تھے!


No comments:

Post a Comment